ویٹ لوس ٹی۔
وزن کم کرنے کے لئے یقیناً آپ نے بہت سے ٹوٹکے آزمائے ہوں گے، مگر بے سود۔ تو پریشان مت ہوں اور بس آخری بار یہ جادوئی چائے ضرور آزمائیں۔ بس ایک مہینے تک روز رات کو پی لیں۔ اور پھر دیکھیں کیسے آپکا وزن حیران کن طور پر کم ہوتا ہے۔ تو چلیے شروع کریں۔
درکار وقت : 5 سے 10 منٹ۔
تیار کردہ : 1 ماہ کے لئے۔
روز رات کو سونے کے وقت پینا ہے۔ جب تک وزن کام نہ ہو جائے۔ یعنی 1 ماہ تک۔
اجزاء:
- سونف: ایک کپ۔
- سوکھی ادرک یہ سنڈ: 2 سے 3 عدد۔
- ہلدی ثابت: 2 عدد۔
- الائچی: 5 سے 10 عدد۔
- نیبو : ادھا روزانہ۔
- شہد: حسبِ ضرورت۔
- سبز چائے پتی: حسبِ ضرورت۔
- ترکیب:
- سب سے پہلے سونف، ادرک،ہلدی اور الائچی کو اچھے سے پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
- روز شام کو 1 گلاس پانی میں 1 چمچ یہ پاؤڈر ڈال کے ڈھانپ کے رکھ دیں۔
- رات کو سونے کے وقت یہ پانی ایک دیگچی میں ڈالیں اور 1/2 گلاس پانی مزید ڈالیں۔ اور حسبِ ضرورت سبز پتی بھی ڈال کے اچھے سے اُبال انے دیں۔
- جب پانی ایک گلاس رہ جائے تب آنچ بند کر دیں۔
- اور پانی چھان لیں۔ اور نیبو کا رس ڈال کے میکس کر لیں۔
- اب اگر آپ چاہیں تو اپنی مرضی کے مطابق اس میں شہد ڈال لیں۔ورنہ اگر ایسے ہی بنا شہد کے پیئیں تو زیادہ بہتر ہے۔
فوائد:
- 1 ہفتے میں ہی اثر نظر آئے گا۔
- نہ صرف پیٹ بلکہ jawline، ٹانگیں، کمر، پورا جسم ہی شیپ میں آ جائے گا۔ بس باقاعدگی کا خیال رکھیں۔
- نہ صرف وزن کام کرے گی بلکہ مزید وزن بڑھنے سے بھی روکے گی۔
پرہیز:
- کوئی خاص پرہیز نہیں بس کوشش کریں کے ہلکی پھلکی سیر کریں۔
- اور تلی ہوئے چیزیں ہفتے میں ایک ادھ دفعہ ہی کھائیں۔
اجتناب:
- وہ خواتین جو بچوں کو دودھ پلاتی ہوں۔ یہ حاملا ہوں۔ وہ ہرگز نہ پئیں۔
آپ کی رائے:
ایک بار صرف ایک یہ ٹوٹکہ ضرور ٹرائی کریں۔ اور پھر دیکھیں کمال اور ہمارے بلاگ کو شیئر اور سبسکرائب کرنا ہرگز نہ بھولیں۔شکریہ.
0 Comments