پین کیک
ناشتے میں کوشش کی جاتی ہے کے کچھ نیا بنایا جائے، کچھ منفرد اور لذیذ۔ لیکن جو بنانے میں زیادہ وقت بھی لگے۔ تو ایسے میں بنائیں،پین کیک کو صرف 5 منٹ میں تیار ہو جاتے ہیں اور بنانے میں نہایت آسان ہیں۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
تیار کردہ : 7 عدد کیک۔
درکار وقت: 20 منٹ۔
اجزاء:
- میدہ: 1 کپ۔
- انڈا: 1 عدد۔
- دودھ: ایک کپ۔
- نمک: 1 چٹکی۔
- چینی: حسبِ ذائقہ۔
- دار چینی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ۔
- ونیلا اسینس: 1 کھانے کا چمچ۔
- بیلکنگ پاؤڈر:1,1/2 ڈیڑھ چمچ۔
- آئل: حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
- ایک باؤل میں 1 انڈا ڈالیں۔
- انڈے میں چینی، نمک، دارچینی پاؤڈر، آئل 1.5 چمچ، ونیلا اسینس، اور دودھ ڈال کر اچھے سے پھینٹ لیں۔2 منٹ تک۔
- پھر ایک کپ میدہ اور بکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھے سے پھینٹیں تا کے کوئی بھی گٹھلی باقی نہ رہے۔
- 2منٹ تک پھینٹ لیں۔
- پین کیک تیار ہیں اب انہیں فرائی کریں گے۔
- اب ایک پین میں صرف 1 چمچ آئل ڈالیں اور پین کیک کا مکسچر ڈال دیں۔
- 1 منٹ کے بعد سائڈ بدلیں۔
- ایک سائڈ اچھے سے گولڈن ہو جائے تو سائڈ تبدیل کریں۔
- ایسے ہی سارے کیکس فرائی کر لیں۔اور زائقے کو دوبالا کرنے کے لئے سیرم یا چاکلیٹ اسپریڈ کے ساتھ تناول کریں
مزیدار پین کیکس تیار ہیں۔اور زائقے کو دوبالا کرنے کے لئے سیرم یا چاکلیٹ اسپریڈ کے ساتھ تناول کریں۔ ناشتے میں اپنی فیملی کے ساتھ مزے سے کھائیں۔ اور ہماری دعا ہے کہ آپ سب یوں ہی ہنستے مسکراتے رہیں۔
ابھی تک آپ نے ہمارے بلاگ کو سبسکرائب تو کر ہی لیا جو گا۔ اور اس ریسیپی کو آگے شیئر بھی کر دیا ہو گا۔ اور اگر نہیں کیا تو کیس کا ہے آپکو اِنتظار؟
تو ابھی کیجئے ہمارے بلاگ کو شیئر اور سبسکرائب۔اور ایسی ہی ریسیپیز کے لئے ہمارے ساتھ جڑے رہیئے۔
شکریہ۔
0 Comments