Chicken Cheese Pizza Recipe | Easy | Tasty | Cheesey Pizza Recipe|Recipe in Urdu

 

Chicken cheese Pizza Recipe|Easy|Tasty|Cheesey Pizza Recipe|Recipe in Urdu


       چکن چیز پیزا 

پیزا تو سب کو ہی پسند ہوتا ہے۔ تو کیوں نہ گھر پے بنایا جائے باہر سے زیادہ لذیذ اور اپنی مرضی کے مطابق۔ جی ہاں اب گھر پے بنائیں باہر سے زیادہ لذیذ اور نرم پیزا۔ اگر آپکو بھی پیزا کا آٹا گوندھنے میں مشکل پیش آتی ہے یا پیزا اچھے سے پھولتا نی یا نرم نہیں ہوتا تو آپ بالکل ٹھیک جگہ پے ائی ہیں۔
بس ریسیپی کو اچھے سے فالو کریں اور پھر دیکھیں کہ کیسا اعلیٰ پیزا تیار ہوتا ہے۔ 
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
تیار کردہ :  8 سلائسز۔
درکار وقت: 30 سے 35 منٹ۔

اجزاء:

  1. میدہ: 2 کپ 
  2. چینی: 1 چمچ
  3. نمک :حسبِ ضرورت
  4. ڈرائی yeast : ایک  چمچ
  5. دہی: 1 چمچ
  6. انڈا : 1 عدد چھوٹے سائز کا
  7. خُشک دودھ  :1 چمچ
  8. آئل : حسبِ ضرورت
  9. چکن: ادھا کلو بونلس
  10. لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
  11. لال مرچ: 1 چائے کا چمچ
  12. کٹی ہوئی لال مرچ: 1/2 کھانے کا چمچ
  13. ہلدی: 1/3 چمچ
  14. کالی مرچ پاؤڈر: 1 چمچ
  15. گرم مصالحہ: 1/4 چمچ 
  16. چاٹ مصالحہ: 1 چائے کا چمچ
  17. لیموں کا رس: 1/5 چمچ
  18. شملہ مرچ: ایک کپ کٹی ہوئی
  19. پیاز: ایک کپ کٹا ہؤا
  20. ٹماٹر : ایک کپ کٹا ہوا
  21. موزریلا چیز: حسبِ ضرورت
  22. چڈر چیز: حسبِ ضرورت
  23. اوریگانو: دو چٹکی

ترکیب:

  • پیزا کا آٹا:  سب سے پہلے آدھے گلاس پانی میں 1چمچ نمک،1 چمچ چینی،اور 1 چمچ ڈرائی yeast  ڈال کر بند جگہ 5 منٹ کیلئے رکھ دیں۔
  • اب ایک باؤل میں میدہ ڈالیں۔ اب اس میں خُشک دودھ، دہی، انڈا، اور آئل 2 چمچ ڈال کر اچھے سے میکس کرلیں۔
  • جب yeast پر ببل بننا شروع ہو جائیں تو تھوڑا تھوڑا yeast میدے میں ڈالتے ہوئے میدہ اچھے سے گوند لیں۔ آٹے کو نرم گوندنا ہے۔ 2سے 3منٹ تک گوند لیں۔
  • اب ایک الگ سے باؤل لیں اور تھوڑا سا آئل لگا لیں پھر میدہ اس باؤل میں ڈال کر میدے پر بھی آئل لگائیں۔ اور 30 منٹ تک ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تا کے اچھے سے پھول جائے۔
 اب چکن بنالیں۔
  • ایک پین میں دو چمچ آئل  اور  لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور 1 منٹ تک پکائیں لیں۔ 
  • اب اس میں باریک کٹا ہؤا چکن ڈالیں اور 3 منٹ تک پکائیں۔
  • اب اس میں نمک،ہلدی،لال مرچ،کٹی ہوئی لال مرچ،گرم مصالحہ،چاٹ مصالحہ، اور کالی مرچ ڈال کے اچھے سے میکس کریں 1 منٹ تک۔
  •   اب اس میں لیموں کا رس اور چلی گار   لک سوس شامل کر کے 5 سے 10 منٹ تک اچھے سے پکائیں۔
Pizza : 

 اب میدے کو اچھے دبائیں تاکہ اس میں سے ہوا نکل جائے۔پھر اچھے سے بیل لیں اپنی اوون ٹرے کی شیپ میں۔ اگر گول ٹرے ہے تو گول اگر چکور ہے تو چکور۔
اب اوون ٹرے پے آئل لگائیں اور روٹی کو ٹرے پے لگا دیں۔ ٹرے پے لگانے کے بعد اس کی سائڈ کو برابر کریں۔
اب سب سے پہلےاِس پے پیزا سوس لگائیں ،پھر موزريلا چیز،پھر  تیار کردہ چکن،(سب کچھ اچھے سے پورے پیزا پے لگا دیں۔) ،پھر پیاز ،پیاز کے اوپر شملہ مرچ،پھر ٹماٹر۔ اب اس پے موزریلہ چیز اپنی مرضی کے مطابق،اس پے چیڈر چیز۔ اب پیزا کو اوپر سے دبائیں۔آرام آرام سے۔ اب اوریگانو ڈالیں۔ 
اب ٹرے  اوون میں °170 سے °190 پر 15 سے25 منٹ تک رکھ دیں۔
Chicken Cheese Pizza Recipe | Easy | Tasty | Cheesey Pizza Recipe|Recipe in Urdu

Chicken Cheese Pizza Recipe | Easy | Tasty | Cheesey Pizza Recipe|Recipe in Urdu

Delicious Pizza تیار ہے۔اپنی فیملی کے ساتھ مزے سے کھائیں۔
Chicken Cheese Pizza Recipe | Easy | Tasty | Cheesey Pizza Recipe|Recipe in Urdu

اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے۔اور اگر ہماری ریسیپی پسند ائی ہو تو شیئر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔اور آئندہ ایسے ہی ریسیپیز کے لیے فالو کرنا ہرگز نہ بھولیے۔
شکریہ۔


Post a Comment

0 Comments