Chicken Fajita Momos Recipe| Best Momos Recipe | New | Chinese food| Chinese mukbangs

 

Chicken Fajita Momos  Recipe| Best Momos Recipe | New | Chinese food| Chinese mukbangs

    چکن موموز 

چکن مؤموز کس کو ہی نہیں پسند ہوں گے، اور اگر کسی کو نہیں بھی ہیں۔ تو ہماری ریسیپی ٹرائی کرنے کے بعد ضرور  آ جائیں گے پسند۔ تو پھر کس کا ہے انتظار چلیے شروع کرتے ہیں۔

تیار کردہ 8 سے10 عدد۔
درکار وقت 30 منٹ۔ 

اجزاء:

میدہ :  2 کپ۔  

چکن : بونلیس  آدھا کلو۔ اُبلا ہوا۔

لہسن ادرک کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ۔

نمک : حسبِ ذائقہ۔

سویا سوس: 3 کھانے کے چمچ۔

سرکہ: 2 چمچ۔

چلی سوس :3 کھانے کے چمچ۔

چلی گارلک سوس : 2 کھانے کے چمچ۔

کالی مرچ پاؤڈر:  2 کھانے کے چمچ۔

شملہ مرچ: ایک عدد۔

سبز پیاز:  کٹا ہؤا ادھا کپ۔

آئل : حسبِ ضرورت۔

ترکیب: 

(فیلنگ)

  • سب سے پہلے چکن اور شملہ مرچ کو اُبال لیں۔ اُبلنے کے بعد ایک باؤل میں ٹھنڈا ہونے دیں۔
  • چکن کو ریشہ ریشہ کرلیں۔
  • اب اس میں سویاسوس ، سرکہ،چلی سوس، چلی گار لک سوس، لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک ، ہرا پیاز ،کالی مرچ اور شملہ مرچ شامل کر کے اچھے سے میکس کریں۔
  •  اب اس فیلنگ کو کچھ دیر ڈھانپ کر سائڈ پے رکھ دیں۔ 
  • بھرنے کے وقت پین میں2 چمچ آئل ڈالیں۔ اور فیلنگ ہلکی آنچ پر 2 منٹ کیلئے پکا لیں۔ 
  • پھر ٹھنڈا ہونے پر فل کریں۔

 (میدہ) :

  • اب میدہ ایک باؤل میں ڈالیں۔  تھوڑا سا آئل اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کے اچھے سے گوند لیں۔
  • گوندنے کے بعد اس پر تھوڑا سا آئل لگا کر 5 منٹ تک ڈھانپ کے رکھ دیں۔
  • پھر اس کے بالکل چھوٹے چھوٹے سے پیڑے بنا لیں۔
  • اب ان پیڑوں کو گول گول بیل لیں۔ 
اب ایک پیڑا لیں اور اس کے درمیان میں فیلنگ ڈالیں اور کناروں پر ہلکا سا پانی لگائیں۔
اب ایک کنارے کو دوسرے سے ملا دیں۔
اور fork کی مدد سے کناروں کو دبائیں۔ 
اگر پھر بھی نہ بنا پائیں تو تصویر کی مدد سے سیکھیں۔
Chicken Fajita Momos  Recipe| Best Momos Recipe | New | Chinese food| Chinese mukbangs

Chicken Fajita Momos  Recipe| Best Momos Recipe | New | Chinese food| Chinese mukbangs
  

اب تو ضرور آپ نے بنا لیے ہوں گے۔

سٹیم کریں:
سٹیمر میں پانی ڈال کے ہلکی آنچ پے رکھ دیں۔ جب پانی گرم ہونے لگے۔پھر سٹیمر میں آئل لگائیں اور موموز  کو اس میں رکھ دیں۔ 
15 سے 20 منٹ میں momos  تیار ہو جائیں گے۔
 ذائقہ دوبالا کرنے کے لئے کیچپ اور سوسز کے ساتھ تناول کریں۔
 فیملی اور دوستوں کے ساتھ مزے سے کھائیں۔
Chicken Fajita Momos  Recipe| Best Momos Recipe | New | Chinese food| Chinese mukbangs

تو کیسی لگی آپکو موموز کی یہ ریسیپی، اپنی رائے ہم سے ضرور شیئر کیجئے اور اپنے دوستوں کے ساتھ  یہ ریسیپی شیئر کرنے میں ذرا سی بھی دیر نہ کریں۔ ہمارے بلاگ کو سبسکرائب کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔ تا کہ آئندہ بھی ایسی ہی مزیدار اور آسان ریسیپی آپکو ملتی رہیں۔
شکریہ۔


 




Post a Comment

0 Comments