Gajar ka halwa recipe | Sardiyun ki Soghat | Best Recipe of halwa | Delicious Recipe

 

Gajar ka halwa recipe | Sardiyun ki Soghat | Best Recipe of halwa | Delicious Recipe

          گاجر کا حلوہ 

گاجر کے حلوے کو سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے، اور بالکل ٹھیک کہا جاتا ہے۔ کیوں کے سردی کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے، گاجر کے حلوے کے ساتھ۔ 

آج ہم بھی آپکے ساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں گاجر کے حلوے کی مزیدار اور آسان ریسیپی ۔

تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

درکار وقت: 30  منٹ۔

تیارکردہ:  4 سے 6 لوگوں کے لئے۔

اجزاء:

  1. گاجر :1 کلو 
  2. مکھن: 3 کھانے کے چمچ
  3. چینی :حسبِ ذائقہ
  4. الائچی پاؤڈر :  آدھا چائے کا چمچ
  5. دودھ : ایک کلو
  6. خُشک میوہ جات :  کٹے ہوئے جیتنے میسر ہوں۔

ترکیب: 

  • ایک کڑاہی میں مکھن ڈالیں ۔ تھوڑا سا پگھلنے پر کدوکش کی ہوئی گاجریں اس میں ڈال دیں اور اچھے سے میکس کرتے رہیں۔
  • پھر چینی اور الائچی پاؤڈر شامل کریں۔
  • جب تک گاجروں کا پانی ختم نہ ہو جائے  تب تک پکائیں۔ 
  • جب  گاجروں کا پانی خُشک ہو جائے تب دودھ ڈالیں۔ اور 3 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  • پھر خُشک میوہ جات شامل کریں۔ اور پکائیں۔
  • اب دودھ کے خُشک ہونے تک پکائیں۔
  • جب دودھ خُشک ہو جائے اور گاجروں  کا رنگ چمکنے لگے تو آپکا حلوہ تیار ہے۔ 
تو اب کی بار سردیوں میں گاجر کا حلوہ ضرور بنائیں۔ اور اپنی فیملی کے ساتھ مزے سے کھائیں۔
اگر ہماری یہ ریسیپی ائی ہو آپکو پسند تو ضرور کیجئے اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر۔ اور مزید ایسی ریسیپیز کے لیے ہمارے بلاگ کو فالو کرنا ہرگز نہ بھولیں۔
شکریہ۔

Post a Comment

0 Comments