Chinese Fried Rice recipe| Healthy | Delicious recipes | Chinese mukbang

 
Chinese Fried Rice recipe| Healthy | Delicious recipes | Chinese mukbang

چائنیز فرائیڈ رائس ریسیپی

چائنیز رائس نہ صرف منفرد ذائقہ رکھتے ہیں بلکہ غذائیت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اور بنانے میں زیادہ وقت بھی نہیں لگتا۔ تو چلیے  شروع کرتے ہیں چائنیز رائس کی جھٹ پٹ ریسیپی۔
درکار وقت  : 30 منٹ۔
تیار کردہ 5 سے 7 لوگوں کے لئے۔

 اجزاء:

  1. چاول: 1 کلو
  2.  شملہ :مرچ 2 سے 3 عدد 
  3. مٹر :  دو پیالی
  4. گاجر:  3 عدد 
  5. ہری مرچ : باریک کٹی ہوئی 4 عدد
  6. انڈے:  3 عدد
  7. نمک : حسبِ ذائقہ
  8. کالی مرچ پاؤڈر : دو چمچ
  9. سفید مرچ پاؤڈر : ایک کھانے کا چمچ
  10. سویا ساس : 3 سے 4 کھانے کے چمچ
  11. سرکہ : 2 سے 3 کھانے کے چمچ
  12. آئل : حسبِ ضرورت۔

 ترکیب :

  • سب  سے پہلے ایک دیگچی میں چاول اُبال لیں۔
  • جب چاول اُبلنے کے لیے رکھیں، تو اُن میں ایک چمچ نمک اور ایک چمچ آئل کی یاد سے ڈالیں۔
  • جب چاول اُبال جائیں تو نچوڑ کر سائڈ پے رکھ دیں اور ٹھنڈے ہونے دیں۔
  • اب  شملہ مرچ، گاجر اور مٹر اُبال لیں۔
  • اور  کاٹ کر ایک باؤل میں رکھ دیں۔ پانی بالکل خُشک ہونا چاہیے۔
  • اب انڈے اچھے سے نمک ڈال کے  پھینٹ لیں۔ اور  فرائی کر لیں۔ فرائی کرتے وقت انڈوں کو توڑ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
  • اب ایک کھلے برتن میں آئل ڈالیں۔ تقریباً 4  سے 5 کھانے کے چمچ ، آئل گرم ہونے پر اس میں سبزیاں ڈالیں اور فرائی کر لیں 1 منٹ تک۔
  • پھر انڈے شامل کریں ، اور میکس کریں۔
  • اب سویا سوس  ، سرکہ، کالی مرچ ،سفید مرچ، اور نمک ڈال کے اچھے سے میکس کریں۔ 2 منٹ تک پکائیں۔
  • اب ان میں چاول شامل کریں، تھوڑے تھوڑے کر کے،اور ساتھ ساتھ میکس کرتے جائیں۔
  • 2 منٹ تک میکس کرتے ہوئے پکائیں۔
  • پھر چاول برابر کریں۔ ہری مرچیں اور کالی مرچ اوپر کی تہہ پر ڈالیں۔ 
  • اب 3 سے 5 منٹ تک حلکیانچ پر دم لگائیں۔ 
  • مزیدار چائنیز فرائیڈ رائس تیار ہیں۔ یقیناً اب انہیں کسی بھی قسم کی garnishing  کی  ہرگز ضرورت نہیں۔
 
Chinese Fried Rice recipe| Healthy | Delicious recipes | Chinese mukbang


اپنی فیملی کے ساتھ enjoy کریں۔اور شیئر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔اگر ہماری ریسیپی پسند اس ائی ہو تو   اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ 
اِسی طرح مزے مزے کی ریسیپیز کے لئے ہمارے بلاگ کو فالو ضرور کریں۔
شکریہ۔


Post a Comment

0 Comments