Fry Fish Recipe | Beat recipes | Delicious recipes

Fry Fish Recipe | Beat recipes | Delicious recipes

   فش فرائی

سردیوں کا موسم آتے ہی مچھلی کی دکانوں پر رش لگ جاتا ہے۔پھر چاہے وہ فرائیڈ مچھلی ہو یہ عام ۔لیکن  باہر کے کھانے سے زیادہ غذائیت بھرا ہوتا ہے گھر کا کھانا۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ گھر پر فرائیڈ فش باہر جیسی کیسے بنائیں۔ تو فکر مت کیجئے بس ہماری اس ریسیپی کو دھیان سے پڑھئے اور باہر سے زیادہ لذیذ فش کیجئے گھر پر فرائی۔ 
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
تیار کردہ :  4 سے 5لوگوں کے لئے
درکار وقت:  فش کی marination کے لیے 8 گھنٹے ، اور فرائی کے لئے 20 منٹ۔ 

اجزاء:

  1. فش : ڈیڑھ کلو صافی 
  2. زیرہ :1چمچ
  3. سوکھی دھنیا: 2 چمچ
  4. اجوائن: 1 چمچ
  5. لال مرچ: 2 چمچ 
  6. کو ٹی ہوئی لال مرچ:  1 چمچ 
  7. ہلدی :1 چمچ
  8. نمک :حسبِ ذائقہ
  9. لیموں کا رس :1 چمچ یا 1 نیمبو کا رس
  10. املی: آدھا کپ 20 گرام
  11. سویا ساس: 1 چمچ
  12. کالی مرچ پاؤڈر :2 چمچ
  13. لہسن ادرک کا پیسٹ:  1 چمچ
  14. چاٹ مصالحہ :2 چمچ
  15. زرد رنگ :2 چائے کے چمچ
  16. بیسن :2 کپ
  17. بریڈ کرمز :حسبِ ضرورت
  18. آئل :فرائی کرنے کے لئے

 ترکیب:

  •  فش کو ایک کھلے باؤل میں ڈالیں۔ اور نمک لگا کر اچھے سے دھو لیں۔
  • زیرہ دھنیا اور اجوائن کو  پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
  • اب مچھلی کو کسی کھلے برتن میں ڈالیں اور اس میں دھنیا، زیرہ اور اجوائن کا پاؤڈر ،نمک ،مرچ ،کٹی  ہوئی مرچ، لہسن ادرک کا پیسٹ وغیرہ یعنی کے پوائنٹ نمبر 14 تک کہ سب کچھ ڈال دیں۔
  • اب  مصالحے کو اچھے سے مچھلی میں میکس کریں۔تاکہ سارا مصالحہ اچھے سے مچھلی میں جذب ہو جائے۔
  • اب مچھلی کو مصالحہ سمیت کسی باؤل میں شفٹ کریں ۔ اور باؤل کو اچھے سے کور کر دیں۔پورے 8 گھنٹے تک اگر آپ چاہیں تو رات بھر کے لئے بھی marinate   کر  سکتے ہیں۔  اب اس کو فریج میں رکھ دیں
  • 8 گھنٹے کے بعد  مچھلی کو فریج سے نکالیں اور اچھے سے میکس کریں۔ 
  • بیسن میں نمک ،زرد رنگ اور پانی ڈال کر  مکس کریں ۔ اور ایک محلول بنا لیں۔
  • آئل کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں ۔اور گرم ہونے دیں۔
  • اب مچھلی کے ایک پیس کو بیسن کے محلول میں ڈوبوئیں پھر اس پر بریڈ كرمز  اچھے سے لگائیں۔
  • اور فرائی کر لیں۔ پہلے 2 منٹ ایک سائڈ اچھے سے پکنے دیں پھر سائڈ بدلیں۔ 
اِسی طرح سارے پیس فرائی کر لیں۔
Fry Fish Recipe | Beat recipes | Delicious recipes

ریسیپی ٹرائی کرنے کے بعد ہمارے ساتھ اپنی قیمتی رائے ضرور شیئر کریں۔یقیناً ہماری حوصلا افزائی ہو گی۔اور اگر ریسیپی پسند آئے تو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔ اور ہمارے بلاگ کو فالو ضرور کریں تا کہ آئندہ بھی آپکو ایسی ہی مزیدار ریسیپیز میل سکیں ۔
شکریہ۔
 

Post a Comment

0 Comments