Chicken korma recipe| Best recipe for dinner

    
Chicken korma recipe| Best recipe for dinner

      چکن  قورمہ ریسیپی۔

آج ہم شیئر کرنے جا رہے ہیں آپکے ساتھ دیگی چکن قورمہ کی خاص اور لذت دار ریسیپی۔ جس سے نہ صرف سب آپکے بنائے کھانے کے دیوانے ہو جائیں گے بلکہ واہ واہ کرتے سب کی زبانیں نہیں تھکے گی۔  تو چلیے شروع کرتے ہیں، مزیدار قورمہ بنانا۔
درکار وقت : 30 منٹ۔
تیار کردہ :  3 سے  4  لوگ۔

اجزاء:

  1. چکن : ایک کلو
  2. پیاز : 3 عدد بڑے سائز کے۔
  3. لہسن ادرک پیسٹ : 1 کھانے کا        چمچ۔
  4. گھی یا تیل: حسبِ ضرورت۔
  5. نمک: حسبِ ذائقہ۔
  6. لال مرچ: دو چمچ۔
  7. ہلدی: 1،1/2 چمچ۔
  8. قورمہ مصالحہ  ایک پیکٹ۔
  9. دہی آدھا کلو۔
  10. براؤن پیاز: آدھا کپ۔
  11. ملک کریم: آدھا پیکٹ ( اگر نہ ڈالنا چاہیں تو ضروری نہیں)

 ترکیب:

  • ایک دیگچی میں تیل یا گھی ڈالیں اور اس میں باریک کٹی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر پیاز براؤن کر لیں۔ 
  • جب پیاز لائٹ براؤن ہونے لگے تو اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں۔اور براؤن ہونے دیں۔
  • اب  اس براؤن پیاز کو، اور   ٹماٹروں کو  بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ  کر لیں۔
  •  اب اسے دیگچی میں ڈالیں اور اس میں ایک نمک ،مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھے  سے میکس کر کے پکنے دیں۔
  • جب گریوی پے تیل کی تہہ آج جائے تو اس میں چکن شامل کریں۔ اور  5 سے 10 منٹ تک پکائیں۔
  • اب دہی میں کریم اچھے سے میکس کریں۔اور چکن میں شامل کر دیں۔  ساتھ ہی ساتھ قورمہ مصالحہ بھی شامل کریں۔ اور پھر اچھے سے میکس کریں 2 منٹ تک۔ 
  • اب براؤن پیاز ڈال کے میکس کریں اور 2 منٹ تک پکائیں۔
  • اب ایک گلاس پانی ڈالیں اور ڈھانپ کے 5 منٹ تک پکائیں۔
  • اب ڈھکن اُتار دیں۔ اور میکس کر کے  آنچ بند کر دیں۔
مزیدار قورمہ تیار ہے۔ ہری دھنیا اور مرچ سے گارنش کریں۔
یقیناً آپکو یہ ریسیپی بہت پسند آئی ہو گی ۔تو اپنے فرینڈز اور فیملی کے ساتھ یہ ریسیپی شیئر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔ ایسی ہی مزید ریسیپیز کے لیے ہمارے بلاگ  کو فالو کرنا ہرگز نہ بھولیں۔
شکریہ۔


Post a Comment

0 Comments