ویجیٹبل پلاؤ
ویجیٹبل پلاؤ کی بہت سی ریسیپیز آپ نے ٹرائی کی ہوں گی۔ مگر ہم لائے ہیں، بہترین اور آسان ریسیپی جو نہ صرف بنانے میں آسان ہے بلکہ لذت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ تو ضرور ٹرائی کریں اور بن جائیں پلاؤ کے ماہر ۔
درکار وقت:40 ۔
تیار کردہ: 5 سے 6 افراد کے لئے۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
اجزاء:
- چاول : 1 کلو
- مٹر : 2 باؤل
- گاجر : 3عدد کٹی ہوئی۔
- شملہ مرچ : 4 سے 5 کٹی ہوئی۔
- پیاز : 2 عدد
- ٹماٹر: 1 عدد
- لال مرچ :1 چائے کا چمچ
- ہلدی : آدھا چائے کا چمچ
- نمک : حسبِ ذائقہ
- گرم مصالحہ : 1 کھانے کا چمچ
- پلاؤ مصالحہ : 1 پیکٹ
- املی: 2 چمچ
- اچار: 2 چمچ
- نیمبو : ایک عدد
15۔ آئل: حسبِ ضرورت
ترکیب:
- ایک کھلے برتن میں چاول ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔
- سب سے پہلے ایک باؤل میں مٹر ، گاجر، شملہ مرچ، سبز مرچ ڈالیں. پھر ان میں لال مرچ ،نمک،ہلدی،پلاؤ مصالحہ،املی،اچار اور ٹماٹر ڈال کے اچھے سے میکس کریں۔ اور ڈھانپ کے رکھ دیں۔
- اب ایک دیگچی میں پیاز اور آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔اور پیاز میں گرم مصالحہ بھی شامل کر دیں۔ اب پیاز کو گولڈن ہونے دیں۔
- پیاز کے گولڈن ہونے پے آدھا کپ پانی ڈالیں۔
- اب پہلے سے رکھ ہوا ویجٹیبل والا مصالحہ شامل کر دیں اور اچھے سے پکا لیں۔
- جب ٹماٹر اچھے سے پک جائیں۔ تو چاولوں کے برابر پانی شامل کریں ۔ 1کلو چاول تو ایک کلو پانی۔ اور ایک نیبو کا رس شامل کر کے دیگچی ڈھانپ دیں۔
- اور پانی میں اُبال انے دیں۔
- اُبال آنے پر پہلے سے بھگوئے ہوئے چاول شامل کریں۔اور اچھے سے میکس کر لیں۔
- جب چاول ایک کنی کچے رہ جائیں تو انہیں ایک بر اچھے میکس کر کے اوپر سے برابر کر لیں۔
- کٹی ہوئی سبز مرچ اور دھنیا اوپر ڈالیں۔ اور دم سے دیں۔ تقریباً 5 سے 10 منٹ کے لیے۔
- 10 منٹ کے بعد دم ہٹائیں اور باریک کنارے والی پلیٹ سے چاول اوپر سے نیچے اچھے سے میکس کر لیں۔ تاکہ سارے چاول میکس ہو جائیں۔
گرما گرم ویجیٹبل پلاؤ تیار ہے ۔ رائتہ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
یقیناً آپکو یہ ریسیپی بہت پسند آئے گی۔ تو ضرور ٹرائی کریں اور اپنی قیمتی رائے سے ہمیں آگاہ کریں۔ اور اس مزیدار سی ریسیپی کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔
شکریہ۔
0 Comments