White chicken korma recipe in Urdu.

          
White korma recipe in Urdu.

            وائٹ  قورمہ

  وائٹ قور مے کی آسان سی ترکیب  جو کے نہ صرف بنانے میں آسان ہے بلکہ بہت ذائقہ دار بھی ہے۔ تو جب بھی آئیں مہمان یا خود دل کر وائٹ قورمہ کھانے کا تو انتظار نہ کریں اور بنائیں ہماری ریسیپی سے لذیذ ترین قورمہ۔ 

تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

تیار کردہ: 4 سے 5 لوگوں کے لیے،

درکار وقت : 35۔

اجزاء : 

1- چکن : 1 کلو 

2- دہی : سوا 1 کلو 

3- ملک کریم : ایک پیکٹ

4-گرم مصالحہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ

5- قورمہ  مصالحہ : 1 پیکٹ 

 6- لال مرچ : 1 کھانے کا چمچ

7- نمک : حسبِ ذائقہ

8- ہلدی : آدھا کھانے کا چمچ

 9- پیاز : 2 عدد درمیانے

10 -  لہسن ادرک پیسٹ: 1  چائے کا چمچ 

11 ہری مرچ : 5 سے6 عدد 

ترکیب :

ایک کھلے برتن میں چکن ڈالیں ۔ اور اس پر چھوٹے چھوٹے چھوٹے کٹس لگا لیں۔

 اس میں نمک، لال مرچ، ہلدی، گرم مصالحہ، قورمہ مصالحہ،  اور ہری مرچ شامل کریں اور اچھے سے چکن کے ساتھ میکس کر لیں۔  تا کے کٹس کے اندر تک  مصالحہ لگ جائے۔

اب ایک باؤل میں دہی اور کریم کو اچھے سے اچھے میکس کر لیں۔ 

اب دہی کے مکسچر کو چکن میں شامل کریں۔ دوبارہ اچھے میکس کریں۔اور 20 سے 25 منٹ تک marinade  ہونے  دیں ۔

اب ایک کڑاہی میں گھی اور  کٹے ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کو براؤن کر لیں۔

پیاز جب لائٹ براؤن ہونے لگے تو اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کریں اور براؤن کر لیں۔

براؤن ہونے پر اس میں marinade ہوا  چکن ڈالیں اور 5 منٹ تک اچھے سے  میکس کریں۔ تا کے چکن کا مصالحہ اچھے سے پیاز کے ساتھ میکس ہو جائے۔ 

 اب 5 سے 10 منٹ تک ڈھکن لگا کر پکائیں۔  

جب آئل کی اوپر تہہ بننے لگے تو 1 کپ پانی ڈال کر 2 سے 3 منٹ پکائیں اور چولا بند کر دیں۔ 

 مرچ اور دھنیا سے گارنش کریں ۔

 مزیدار وائٹ قورمہ  اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ انجواۓ کریں۔ 

یقیناً آپکو یہ ریسیپی پسند ای ہو گی۔ تو ضرور کریں اس ریسیپی کو ٹرائی اور  شیئر کرنا تو ہرگز نہ بھولیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ 



Post a Comment

0 Comments