Shimla mirch pulao | light plus healthy

         Shimla mirch pulao | light plus healthy

شملہ مرچ پلاؤ



 پلاؤ  کھانا تو  سبھی کو پسند ہے  مگر جب بات آتی ہے مصالحہ جات کی تو کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو ترجیح دی جاتی ہے جو کے لذیذ اور غذائیت سے بھر پور ہو۔ 

  تو کیوں نہ پھر بنایا جائے ایسا پلاؤ جو مزیدار بی ہو اور بنانا بھی آسان ہو۔ آج ہم آپکو ایسی ہی ریسیپی بتانے جا رہے ہیں۔ تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

درکار وقت : 30 منٹ 

تیارکردہ : 4 سے 5 لوگوں کے لیے۔

 اجزاء: 

شملہ مرچ : 3 عدد 

چاول : 1 کلو

پیاز: 1 عدد درمیانے سائز کا

گھی: حسبِ ضرورت

نمک: حسبِ ذائقہ

لال مرچ: 2 چائے کے چمچ 

ہلدی: 1/2 چائے کا چمچ

دڈاہ مرچ:  1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ( ثابت) :  1 چمچ

نیبو: 1 عدد

سبز مرچ :  4 سے 6 

دھنیا : کٹی ہوئی۔

 ترکیب :

 سب سے پہلے چاولوں کو اچھے سے دھو کر 1 گھنٹے یا 30 منٹ کیلئے بھگو کر رکھ دیں۔

 ایک دیگچی میں  گھی حسبِ ضرورت ڈالیں۔ پھر اس میں گرم مصالحہ اور کٹا ہؤا پیاز شامل کریں۔اور گولڈن فرائی کر لیں۔

پیاز کو اچھے سے گولڈن ہونے دیں۔ اور زیادہ تیز رنگ  انے سے پہلے اِس میں آدھا کپ پانی ڈال دیں۔

اب اس  میں لال مرچ ،نمک حسبِ ذائقہ،دڈاہ مرچ، اور ہلدی شامل کر کے ہلکا سا مکس کریں۔  

2 سے 3 منٹ پکائیں اور  پھر شملہ مرچ شامل کر کر  میکس کریں ۔ آرام آرام سے، ہلکے ہاتھ سے میکس کریں۔ اور 3 منٹ تک پکائیں۔

اب 1 کلو پانی یا پھر کسی گلاس کی مدد 1 کلو چاولوں  کے برابر پانی شامل کریں۔ (برابر پانی ڈالیں گے کیوں کے ہم چاول پہلے ہی بھگو دیے تھے اگر آپ چاول  بھگوئے بغیر بنا رہے رہے ہیں تو چاولوں کی مقدار سے ڈبل پانی ڈالیں۔)

اب اس پانی میں  ایک نیبو کا رس نچوڑ لیں۔ اور کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کے  اُبلنے  کا انتظار کریں۔ 

پانی اُبلنے پے  اس میں بھگوئے ہوئے چاول شامل کریں۔  اور اچھے سے میکس کریں۔

جب چاول ایک کنی کچے رہ جائیں ، تو کٹی ہوئی سبز مرچ اور دھنیا  سے گارنش کرکے  10 منٹ  کیلئے دم لگا  دیں۔

10 منٹ کے بعد دم ہٹائیں اور کسی باریک  کنارے والی پلیٹ  سے  چاولوں کو ہلکے ہاتھوں  سے میکس کریں۔  

اور مزيدار  پلاؤ دہی، رائتہ ،یا چٹنی کے ساتھ تناول کریں۔

اُمید ہے آپ کو یہ ریسیپی بہت آسان لگی ہی گی،اور بےحد لذیذ بھی تو ٹرائی کرنے میں ذرا سے بھی دیر نہ کریں۔

 اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا۔شیئر تو آپ کر ہے چُکے ہوں گے ۔ اور اگر نہیں کیا تو ابھی  اپنے  frnds n family کے ساتھ  اس ہیلتھی سی ریسیپی کو شیئر کریں ۔ اور مزید ایسی ہی ریسیپیز کے لیے ہمیں فالو۔ 

شکریہ۔

Shimla mirch pulao | light plus healthy






Post a Comment

0 Comments