Chicken pulao recipe


"چکن پلاؤ"  
 


مرغ پلاؤ بنانا بہت آسان ہے۔  یہ خاص  یخنی والا پلاؤ ہے۔ ہماری ترکیب کو دلچسپی سے پڑھئے اور مزے دار پلاؤ بنا کا سب کا دل جیتے۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔

اجزاء(پلاؤ کے لیے)۔

مرغی:ایک کلو

چاول:1/2کلو

نمک: حسبِ ذائقہ

کھانے کا رنگ : پیلا 

پلاؤ مصالحہ: کسی بی برانڈ کا

پیاز:2

نیبو: ایک عدد

 ترکیب: چاول ایک گھنٹہ پہلے بھگو کر رکھ دیں۔تب تک یخنی بنا لیں۔

:یخنی بنائیں

:اجزاء 

پانی : چاولوں کا دو گنا 

مرغی: ایک کلو

  نمک  :حسبِ ذائقہ

لال مرچ: آدھا چمچ 

ہلدی:آدھا چمچ

گرم مصالحہ:3 ڈار چیني،آدھا چمچ کلی مرچ،آدھا چمچ لانگ،دو چمچ زیرہ,  ایک کری پتہ

لہسن:5سے 8 عدد

ادرک:1/2 عدد

پیاز: دو عدد

ہری مرچ: پانچ عدد 

ترکیب:(یخنی کی)۔

سب سے پہلی دیگچی میں پانی ڈالیں ۔ پانی کی مقدار چاول سے دو گنا ہونی چاہیے ،پھر اس میں مُرغی، مصالحہ جات،لہسن، ادرک، ہلدی،مرچ،ہری مرچ،پیاز موٹا کٹا ہؤا،آور نمک ڈال کر چولہے پر رکھ دیں ۔ اور اُبال انے دیں۔  

جب اُبلال آ جائے  تو تب تک پکائیں جب تک پانی آدھا رہ جائے ۔ پھر چولہا بند کر دیں۔ یخنی تیار  ہے ۔ یخنی میں سے چکن کو نکال کر الگ رکھ دیں اور  یخنی کو چھان لیں۔ تمام  مصالحہ جات اور پیاز وغیرہ نکال لیں۔

ترکیب ( پلاؤ کی ) ۔ 

ایک صاف دیگچی میں  باریک کٹی پیاز  اور  آئل ڈالیں ، آئل اتنا ڈالیں کے پیاز اس میں پوری  طرح  ڈوب جائے۔ ساتھ ہی زیرہ   بی ڈال دیں اور پیاز براؤن ہونے دیں۔ پیاز براؤن ہونے پر  اس میں پلاؤ  مصالحہ ،  تھوڑا سا نمک کیوں کے یخنی میں بے نمک ڈال چکے ہیں ، آدھا کپ پانی  شامل کریں ۔ پھر  پانچ منٹ بھونے اور  مرغی ڈال کر اچھی طرح پکا لیں ۔ صرف 5  سے  10 منٹ  تک پکائیں، پھر چکن کو الگ کسی پلیٹ میں نکال لیں اور یخنی والا پانی  اس میں  شامل  کر لیں ۔ اس پانی میں ایک نیبو کا رس شامل کر  دیں گے۔ پھر پانی کو اُبال آ نے دیں ۔ اُبال آ نے پر اس پانی میں چاول ڈال دیں ۔ اور چاول پکنے دیں ۔ جب  تک چاول ایک کنی کچا رہ جائے۔  تو انکو اوپر سے اچھی طرح برابر کر لیں ۔ اب  چکن پیسسز ، سبز مرچ ، ہری دھنیا  سے سجا لیں ۔ پھر اس پر پیلا کھانے کا رنگ ڈالیں ۔ اور 15 منٹ تک دم دے دیں۔ 15 منٹ کے بعد دم ہٹائیں۔

  مزیدار پلاؤ تیار ہے۔ اگر کوئی بھی مسئلہ ہو یا چاولوں میں سے پانی خشک نا ہوا ہو تو  بی  گھبرانا نی بلکہ مزید  چند  منٹ کے لیے دم دیں۔ 

مزے دار پلاؤ کو سلاد اور رائتہ  کے ساتھ  انجواۓ کریں


ہمیں  فالو اور شیئر  کرنا نہ بھولیں۔ شکریہ۔




Post a Comment

0 Comments