چرسی کڑاہی
چرسی کڑاہی بنانے میں بہت آسان اور زائقے میں بہترین ہے ۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔
درکار وقت : 40 منٹ تیار کردہ : 3 سے 4 افراد کے لئے۔
ٹماٹر : 4 سے 6 عدد
سبز مرچ : 6 سے 8
کالی مرچ : ایک چائےکا چمچ
آئل : حسبِ ضرورت
سب سے پہلے ایک کڑھائی میں آئل ڈالیں اور گرم ہونے دیں ۔ گرم ہونے پے اس میں مرغی اور نمک ڈال دیں ۔
چکن کو گولڈن ہونے تک فرائی کریں ۔
جب مرغی لائٹ گولڈن ہو جائے تو تو آدھا آئل نکال لیں
اب اس میں ٹماٹر ڈالیں اور 2 سے 3 منٹ تک پکائیں ۔ اُسکے بعد ٹماٹر کا چھلکا چمٹے کی مدد سے اتار لیں۔ اگر نہ اُتارنا چاہیں تو آپکی مرضی ہے۔
پھر ٹماٹر کو اچھے سے چکن میں مکس کریں۔
کچھ دیر تک پکائیں جب اچھے سے آئل چھوڑ دے تو آنچ ہلکی کر کے کالی مرچ اور سبز مرچ ڈال کے میکس کریں۔ 2 سے 4 منٹ پکائیں ۔ پھر چولہا بند کر دیں۔
اُمید ہے یہ آسان سی کڑاہی کی ریسپی اپکو پسند آئی ہو گی۔ مزید ایسی ریسیپیز کے لئے ہمیں فالو کرنے نا بھولیں اور اس ریسپی کو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ شکریہ۔
0 Comments