khas Seekh kabab recipe

khas Seekh kabab recipe

    سیخ کباب  (بنا سیخ کے )

سیخ کباب بنانا  تو بہت آسان ہے لیکن اگر گھر میں موجود نہ ہوں سيخیں تو پلان ہو سکتا ہے کینسل مگر  اب نہیں اب ہم لائے ہیں آپ کے لیے بنا سیخ کے سیخ کباب  بنانے کی ریسپی ۔ جو کے نہ صرف آسان ہے بلکہ  لذت میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔

اجزاء

  1.  قیمہ : ایک کلو
  2. نمک: حسبِ ذائق  
  3. لال مرچ  : دو چمچ ہے
  4. ہری مرچ: 5 عدد 
  5. (پیاز: 2 عدد( درمیانے سائز کے
  6. ٹماٹر: 1 عدد
  7. لہسن ادرک کا پیسٹ: 3 چمچ
  8. گھی: 2 چمچ
  9. سیخ کباب مصالحہ: ایک پیک 
  10.   آئل تلنےلیے

 ترکیب 

  • سب سے پہلے  پیاز ٹماٹر اور ہری مرچ کو چوپ کر لیں۔   1.اب ایک برتن میں سب سے پہلے قیمہ ڈالیں پھر اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ اور گھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر دیں۔
  • 2.پھر اس میں پیاز،  ٹماٹر، ہری مرچ،  لال مرچ،  نمک ڈال دیں اور  دوبارہ اچھے  سے مکس کریں۔  اب اسے سائڈ پے رکھ دیں۔
  •  3. 5 سے 10 منٹ کے بعد  تھوڑا سا قیمہ ایک ہتھیلی پہ لیں پھر دوسر ی   ہتھیلی  کی مدد سے  قیمے کو رول کریں  ۔  اور لمبائی میں کباب بنائیں۔
  • 4.اب  اسی طرح  درمیانے سائز کے 10 سے 12 کباب ،بنا لیں۔ 
  •     تلیں:  
  • ایک  کڑھائی میں تیل لیں اور ہلکا گرم کوکر لیں۔ 
  • اب اس میں ایک ایک کر کے کباب ڈالیں ۔ حیال رہے کہ تیل  زیادہ گرم نا ہو ورنہ کباب  جل جائیں گے اور اندر  سے کچے رہ جائیں گے۔
  •  مجھے یقین ہے کہ آپکو میری یہ ریسپی پسند آئے گی۔ تو اسے ضرور ٹرائی کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا نا بھولیں۔ 
  • شکریہ۔

Post a Comment

0 Comments