Butter Chicken recipe in Urdu | Best recipe | dinner recipe 2021 | Indian food

 
Butter Chicken recipe in Urdu | Best recipe | dinner recipe 2021 | Indian food


                 بٹر چکن   

بٹر چکن بہت ہی مزیدار اور کریمی   ڈش ہے۔ جسے دیکھتے ہی منہ میں پانی آ جائے۔ آپ بھی آج ہی بنائیں بٹر چکن گھر پر ،ہماری ریسیپی کے ساتھ، اور دیکھیں کیسے سب اُنگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔ تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

درکار وقت :  

تیاری کے لئے: 30 منٹ۔

پکائی کے لئے : 20 منٹ۔ 

تیار کردہ : 3 سے 4 لوگوں کے لیے۔

اجزاء:

  1. چکن :  آدھا کلو بونلس کیوبز میں کٹا ہوا۔
  2. مکھن: 2 سے 3 چمچ۔
  3. آئل: 2 سے 3 چمچ۔
  4. پیاز: 1 عدد۔
  5. لہسن ادرک پیسٹ: 1 چمچ۔
  6. ٹماٹر پیسٹ: ایک بڑے سائز کے ٹماٹر کا پیسٹ۔
  7. ہری مرچ:  3 سے 4 عدد کٹی ہوئی۔
  8. دہی: آدھا کپ۔
  9. لال مرچ: ایک چمچ۔
  10. ہلدی:  1 چمچ۔ 
  11. نمک: حسبِ ضرورت۔
  12. دھنیا پاؤڈر: 1/2 چمچ۔
  13. گرم مصالحہ: 1/2 چمچ۔
  14. دارچینی:  2 عدد چھوٹے۔ 
  15. لیموں کا رس: 2 چمچ۔
  16. ہری الائچی :  2 عدد۔
  17. زیرہ :  آدھا چمچ۔
  18. جائفل پاؤڈر: آدھا چمچ۔
  19. پپریکا پاؤڈر:  1 چمچ۔
  20. چینی: 1 چمچ۔
  21. ملک کریم:  آدھا کپ۔
  22. دودھ:  آدھا کپ۔
  23. قصوری میتھی: 1 چمچ۔

ترکیب: 

 چکن کے لیے:
  • سب سے پہلے ایک باؤل میں دہی ،  لال مرچ ، ہلدی آدھا چمچ، نمک ،دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر، اور لیموں کا رس ڈال کر اچھے سے میکس کریں۔ تاکہ سارے اجزاء یکجان ہو جائیں۔
  • اب اس میں چکن ڈال کر اچھے سے میکس کر کے 30 منٹ تک ڈھانپ کر marinate ہونے دیں۔
  • اب ایک پین میں آئل ڈالیں۔ پھر اس میں marinated چکن ڈالیں،اور اچھے سے پکنے دیں۔ جب پورے طرح چکن پک جائے تو نیچے اُتار لیں۔
گریوی کے لئے:
  • ایک پین میں مکھن ڈالیں۔اور پگھلنے دیں۔
  • اب اس نے باریک کٹا پیاز،دارچینی، ہری مرچ، الائچی، لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر 2 منٹ تک پکائیں۔ لیکن گولڈن نہ ہونے دیں۔ تا کے رنگ تبدیل نہ ہو۔ 
  • پھر ٹماٹر پیسٹ ڈال کر 4 منٹ تک ڈھانپ کے پکائیں۔
  • پھر اس میں ہلدی ادھا چمچ، نمک، جائفل پاؤڈر، زیرہ، چینی اور پیپریکا پاؤڈر ڈال کر 2 منٹ تک اچھے سے پکائیں۔پھر آدھا کپ پانی ڈال دیں۔اور پکنے دیں۔
  • اب ایک باؤل میں دودھ اور کریم میکس کر لیں۔ پھر ساتھ ساتھ دودھ گریوی میں ڈالیں اور ساتھ ساتھ میکس کریں۔ 1منٹ تک میکس کرتے رہیں اور آئل کی تہہ آنے دیں۔
  • تہہ آنے پر چکن ڈال دیں۔ اور 2 منٹ تک میکس کریں۔ پھر 4 منٹ تک پکنے دیں۔ 
  • پھر قصوری میتھی ڈال کے میکس کریں اور اُتار لیں۔
  • مزیدار بٹر چکن تیار ہے۔ اب باؤل میں نکال لیں۔
Butter Chicken recipe in Urdu | Best recipe | dinner recipe 2021 | Indian food

Butter Chicken recipe in Urdu | Best recipe | dinner recipe 2021 | Indian food

Butter Chicken recipe in Urdu | Best recipe | dinner recipe 2021 | Indian food

Butter Chicken recipe in Urdu | Best recipe | dinner recipe 2021 | Indian food

یقیناً آپکو یہ ریسیپی پسند آئے گی۔ تو ٹرائی ضرور کیجئے گا اور اپنی رائے ہمارے ساتھ شیئر کیجئے گا۔ 
ہمارے بلاگ کو سبسکرائب کرنا اور اس ریسیپی کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔
شکریہ۔

Post a Comment

0 Comments