Fried chicken recipe | recipe in Urdu 2021

 

Fried chicken recipe | recipe in Urdu 2021

          فرائیڈ چکن 

فاسٹ فوڈ کا تو آجکل ہر کوئی دیوانہ ہے۔ چاہے بڑا ہو یہ چھوٹا۔ چلیں پھر گھر پے بنائیں KFC سٹائل کے فرائیڈ چکن اور سب کو دیں اپنی تعریف کا موقع۔ یا پھر بچوں کے لئے بنائیں اور انکا دل جیت لیں۔
تو چلیں شروع کرتے ہیں۔
درکار وقت :
تیاری کے لیے: 10 منٹ۔
مرینیٹ کرنے کے لئے: 4 گھنٹے۔
فرائی کرنے کے لئے: 15 منٹ۔
تیار کردہ : 6  سے 7 پیسز۔

اجزاء:

چکن marinate کرنے کے لئے:
  1. چکن: 1 کلو۔
  2. دہی: 3 کپ۔
  3. نمک: حسبِ ذائقہ۔
  4. لال مرچ:  ڈیڑھ چمچ یا  1،1/2 چمچ 
  5. کالی مرچ پاؤڈر: 1 چمچ۔
  6. لہسن پاؤڈر: 1 چمچ۔
  7. زیرہ پاؤڈر: 1 چمچ۔
  8. پپریکہ پاؤڈر: 1 چمچ۔
 کوٹنگ کے لئے۔
  1. میدہ: 2 کپ۔
  2. لال مرچ: 1 چمچ۔
  3. کالی مرچ: 1 چمچ۔
  4. پیاز کا پاؤڈر: 1 چمچ۔
  5. لہسن پاؤڈر: 1 چمچ۔
  6. نمک: حسبِ ذائقہ۔
  7. انڈے : 2 عدد۔

ترکیب:

  • ایک باؤل میں دہی ڈال کے اچھے سے پھینٹ لیں۔
  • اب اس دہی میں نمک ، مرچ ، کالی مرچ،زیرہ پاؤڈر سمیت مرینیشن کے سارے اجزاء ڈال کے اچھے سے میکس کریں۔ 
  • اب ایک ایک کر کے چکن کے پیس اس میں ڈال دیں۔ اور اچھے سے چکن کو مکسچر میں ڈبو دیں۔
  • اب چکن کو marinate کرنے کے لئے 4 گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  • Marinate ہونے کے بعد چکن کے پیسز کو نکال کر سائڈ پے رکھ دیں۔
  • مرينیشن والے مکسچر میں سے 1 کپ نکال لیں اور اُس میں 2 انڈے پھینٹ لیں۔اچھے سے میکس کر لیں۔ اب یہ مکسچر استعمال کیا جائے گا۔
  • اب ایک پیس لیں اسے اچھے سے اس مکسچر میں ڈبو لیں پھر اس پیس کو میدے والا مکسچر لگائیں۔ ایک بار پھر اسے میکسچر میں ڈبو کر دوبارہ میدہ لگائیں اچھے سے۔ 
  • اِسی طرح سارے پیسز کی کوٹنگ کر لیں۔ اور سائڈ پے رکھ دیں۔
فرائی کریں:
  • اب ایک کڑاہی میں تیل گرم ہونے دیں۔ 
  • پھر ایک ایک پیس کر کے اس میں چکن ڈالیں۔
  • چکن گولڈن ہونے دیں۔ 2 سے5 منٹ تک پکائیں۔ 
  • گولڈن ہونے پے  نکال لیں، اور پیش کریں۔
Fried chicken recipe | recipe in Urdu 2021


اپنی فیملی کے ساتھ مزے سے کھائیں۔اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے۔اور اگر ہماری ریسیپی پسند ائی ہو تو شیئر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔اور آئندہ ایسے ہی ریسیپیز کے لیے فالو کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔
شکریہ۔


Fried chicken recipe | recipe in Urdu 2021

Fried chicken recipe | recipe in Urdu 2021



Post a Comment

0 Comments