Chocolate cake recipe | Best baking recipes 2021

            
Chocolate cake recipe | Best baking recipes 2021

          چاکلیٹ کیک 

چاکلیٹ کیک تو سب کو ہی پسند ہوتا ہے۔ تو پھر کیوں نہ گھر پے بنایا جائے اور سب کیا جائے حیران۔ 

چاکلیٹ کیک بنانا اور سجانا بہت ہی آسان ہے بس آخر تک ہماری ریسیپی کو پڑھیں اور فالو کریں۔ پھر دیکھیں کمال۔

Chocolate cake recipe | Best baking recipes 2021

Chocolate cake recipe | Best baking recipes 2021


تو چلیے شروع کرتے ہیں۔

درکار وقت: 1 گھنٹہ۔

اجزاء:

(کیک کے لیے۔)

  1. میدہ: 2 کپ یا 240 گرام
  2. کوکوا پاؤڈر:  3/4 کپ یا 75 گرام
  3. بیکنگ پاؤڈر : 1/2 tbs
  4. مکھن : 150 گرام یا 2/3 کپ
  5. چینی: 350 گرام یا 1 اور 3/4 کپ باریک پسی ہوئی
  6. انڈے: 3عدد
  7. دودھ: 350ml 
  8. نمک: حسبِ ذائقہ  
  9. ونّیلا ایسنس :  tbs 1 
  10. (چاکلیٹ ganache: )
  11. ملک چاکلیٹ چوپڈ: 250 گرام
  12. کریم: 3/4 کپ گرم 
  13.  دودھ: 1سے2 tbs

ترکیب:

  • سب سے پہلے "9 راؤنڈ پین لیں۔ اس میں آئل لگا کر میدہ چھڑک دیں اور سائڈ پے رکھ لیں۔
  • اب ایک باؤل میں میدہ،بیکنگ پاؤڈر،کوکوا پاؤڈر، اور نمک ڈال کر مکس کریں۔ اور ڈرائی اجزاء کے مکسچر کو سائڈ پے رکھ دیں۔
  • ایک باؤل میں مکھن اور چینی ڈال کر اچھے سے پھینٹ لیں۔اتنے اچھے سے کے دونوں یکجان ہو جائیں۔ 
  • اب ان میں ایک ایک کر کے انڈے ڈالیں۔ ایک انڈا ڈالنے کے بعد اچھے سے پھینٹ لیں پھر دوسرا ڈالیں۔پھر تیسرا۔
  • اب ونیلا اسینس ڈالیں اور اچھے سے beat کریں۔
  • اب ڈرائی مکسچر اور دودھ کو ڈال کر آرام سے میکس کریں۔ سارا مکسچر تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اور ساتھ ساتھ دودھ بھی ڈالیں۔تھوڑا سا مکسچر تھوڑا سا دودھ۔
  • اب اچھے سے تب تک پھینٹیں جب تک سارے اجزاء یکجان نہ ہو جائیں۔ 
  • اب جس پین کو سائڈ پے رکھا تھا اس میں بیٹر ڈالیں۔ اور پہلے سے گرم oven میں °170  پے 35 سے 40 منٹ تک بیک کر لیں۔
  • تیار ہونے پر کولنگ ریک پے ٹھنڈا ہونے دیں۔

(چاکلیٹ ganache ):

  • باؤل میں مِلک چاکلیٹ اور گرم کریم کو ڈال کر 3 سے 4 منٹ تک چھوڑ دیں۔ پھر دونوں کو میکس کر لیں۔
  • ڈبل بوئلر پر ہلکی انچ پر باؤل کو رکھ کر دودھ ڈال کر مکس کریں اور  10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

سجائیں:

جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تب اس کو درمیان سے دو برابر ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس پر چاکلیٹ ganache لگائیں۔ 
Chocolate cake recipe | Best baking recipes 2021

Chocolate cake recipe | Best baking recipes 2021

Chocolate cake recipe | Best baking recipes 2021


کیک تیار ہے۔ فیملی کے ساتھ مل کر کھائیں۔
اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے۔اور اگر ہماری ریسیپی پسند ائی ہو تو شیئر کرنا ہرگز نہ بھولیں۔اور آئندہ ایسے ہی ریسیپیز کے لیے  ہمیں فالو کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔
شکریہ۔


 

 




Post a Comment

0 Comments