چکن بریانی
ایسا کوئی ہی ہو گا دنیا میں جس نے بریانی کھائی ہو اور وہ اس کا فین نے ہو گیا ہو۔لیکن ہر کوئی چاہتا ہے کے ایسی بریانی بنائے کے کسی نے ایسی بریانی کبھی نہ کھائی ہو۔ تو آج ہم آپ کے ساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں ایسی آسان اور جھٹپٹ ریسیپی کے سب آپ ہی کی واہ واہ کریں گے۔
تو چلیے شروع کرتے ہیں۔
درکار وقت: 40 منٹ۔
تیارکردہ: 6 سے 7 افراد۔
اجزاء:
- چکن: 1 کلو
- چاول: 5 .1 کلو
- پیاز: 2 عدد
- لہسن ادرک کا پیسٹ: 2 tbs
- گھی یا تیل: حسبِ ضرورت
- ٹماٹر: 3 عدد چوپڈ
- ہلدی: 1 tbs
- لال مرچ: 1،1/2 tbs
- کٹی لال مرچ: 1 tbs
- نمک: حسبِ ذائقہ
- بریانی مصالحہ: 1 پیکٹ
- گرم مصالحہ: 1 tbs
- دہی: آدھا کپ
- زیرہ: 1 tbs
- کھانے کا زرد رنگ: 2 tbs
- کیوڑا واٹر: 5 سے 7 tbs
- براؤن پیاز: 1کپ
- دھنیا اور نیبو سجاوٹ کے لئے
ترکیب:
- سب سے پہلے ایک دیگچی میں چاول بوائل کر لیں۔ چاولوں میں 1 چمچ زیرہ اور نمک بھی شامل کریں۔جب 1 کنی کچے رہ جائیں تو اُتار کر چھان لیں اور سائڈ پے رکھ دیں۔ کوشش کریں کے دونوں کو ساتھ ساتھ بنائیں۔
- اب ایک کڑاہی میں گھی، پیاز اور گرم مصالحہ ڈال کر پیاز لائٹ براؤن ہونے دیں۔پھر لہسن ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور گولڈن براؤن کر لیں۔
- جب پیاز براؤن ہو جائے تب اس میں ادھا کپ پانی ڈالیں۔
- پھر ٹماٹر، نمک،مرچ،ہلدی اور باقی تمام مصالے ڈالیں۔ سوائے بریانی مصالحہ کے۔
- اور 5 سے 7 منٹ تک اچھے سے پکائیں۔
- جب ٹماٹر اچھے سے پک کر آئل چھوڑ دیں تب چکن ڈالیں۔ اور اچھے سے میکس کر لیں۔اور 4 سے 6 منٹ تک اچھے سے پکائیں۔
- اب چکن میں بریانی مصالحہ اور دہی ڈال کے پکائیں۔جب تک کے چکن اچھے پک نہ جائے۔ اور اب اس میں ایک tbs املی اور 1 tbs آلو بخارا ڈال دیں۔
- جب چکن پک جائے اور آئل چھوڑ دے تو اسے سائڈ پے رکھ دیں۔
تہہ لگائیں:
- چاول ایک چھاننی میں ڈال دیں۔
- کیوڑا واٹر میں زرد کا رنگ میکس کر لیں۔
- ایک دیگچی لیں اس میں تھوڑی سی گریوی تھوڑا زیادہ گریوی والا آئل ڈالیں۔ اب اوپر چاول ڈالیں اُن پر تھوڑا سا براؤن پیاز ڈال دیں۔ پھر اسی طرح دوسری اور پھر تیسری تہہ لگائیں۔
- جب آخری تہہ لگائیں تب زردے کا رنگ اوپر ڈالیں۔ کٹے ہوئے نیمبو ،ہری دھنیا،اور براؤن پیاز ڈال کر سجا لیں۔
- 10سے 15 منٹ تک ہلکی انچ پر دم لگا دیں۔
- دم ہٹائیں۔ بریانی کو میکس کریں۔
- مزیدار بریانی تیار ہے۔کوشش کریں کے گرماگرم تنوال کریں۔ کیوں جو لذت گرم کھانے میں ہے اور اور کسی میں نہیں۔
0 Comments