شاہی ٹکڑے
اب بنائیں شاہی ٹکڑے نئی اور لاجواب ریسپی کے ساتھ ۔ جو نہ صرف آپکو بے حد لذیذ لگے گی بلکہ آسان اور جھٹ پٹ بھی۔ تو چلیں بنائیں یہ شاہی ٹکڑے اور۔ خاندان میں مشہور ہو جائیں۔
اجزاء :
- دودھ: ایک کلو
- کسٹرڈ: 3 سے 4 چمچ
- انڈے: 2 عدد
- چینی حسبِ ضرورت
- کیک : 3 عدد (ہلال اسٹرا بیری کیک)
- گھی/آئل : حسبِ ضرورت
- درکار وقت: 30 منٹ.
- تیار کردہ : چار سے پانچ لوگوں کے لئے
ترکیب :
- یہ خاص کسٹرڈ اور فرینچ ٹوسٹ والی شاہی ٹکڑوں کی ریسپی ہے جس کے لئے ہم پہلے کسٹرڈ بنائیں گے پھر فرینچ ٹوسٹ۔ تو چلئے شروع کرتے ہیں ۔
کسٹرڈ :
- ایک دیگچی میں دودھ ابالنے کے لئے چولہے پر رکھیں اور اس میں حسب ذائقہ چینی ڈال دیں ۔
- آدھا کپ دودھ میں دو سے تین چمچ کسٹرڈ پاؤڈر شامل کریں اور اچھے سے مکس کریں۔
- دودھ ابلنے پر یہ دودھ میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں تا کہ اس میں کوئی گٹلی نہ بنے ۔
- تیار ہونے پر اس میں دو حلال کیک شامل کر کے ہلکا سا مکس کر کے سائیڈ پر رکھ دیں ۔
فرینچ ٹوسٹ:
- ایک کپ میں دو انڈے توڑ دیں۔ ایک چٹکی نمک اور ایک چمچ چینی ڈال کر پھنٹ لیں۔ پھر دودھ ڈال کر اچھے سے میکس کریں ۔
- اب فرائی پین میں آئل گرم ہونے دیں ۔
- ایک بریڈ سلائس انڈے اور دودھ کے مکسچر میں ڈبو کر فرائی کرلیں۔ اچھے سے گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔ اسی طرح سارے سلائس فرائی کریں۔
- اب ٹوسٹ کو درمیان سے ترچھا کاٹیں اس طرح ایک سلائس دو ٹرائی انگولر شیپ میں کٹ جائے۔ اسی طرح سارے سلائس کاٹیں۔
- ایک ٹرے لیں اور سارے سلائس 1 لائن سے لگا دیں۔اب ان پر کسٹرڈ ڈالیں اس طرح کے تمام سلائس پر کسٹرڈ اچھے سے آ جائے۔ پھر ایک کیک کو توڑ کر اس پر گارنش کریں ۔
- سٹرا بیری کو آدھا کاٹ کے بھی گارنش کر سکتے ہیں یا پھر خُشک میوہ جات کے ساتھ بھی۔ اگر میسر ہوں تو ورنہ ضرورت نہیں۔
- اب شاہی ٹکڑے تیار ہیں ۔ بہترین زائقے کے لئے فریج میں ایک گھنٹا رکھ کر استعمال کریں۔
- یقیناً آپ کو یہ ریسپی بہت پسند آئے گی ۔ ایک ٹرائی ضرور کریں، پھر دیکھیں کوئی اور ریسپی پسند نہیں آئے گی۔ اور اگر ریسپی پسند آئے تو شیئر اور فالو کرنے میں ذرا بھی نہ شرمائیں ۔ شکریہ۔
0 Comments