برفی کی خاص ریسیپی
برفی اب بنائیں گھر پر اور کر دیں سبکو لاجواب ۔ برفی گھر پے بنانا نہ صرف آسان ہے بلکہ گھر کی برفی کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔
درکار وقت :30 منٹ ؛
تیار کردہ : 10 سے 12 برفی کے ٹکرے۔
تو چلیں شروع کرتے ہیں۔
اجزاء:
- دودھ : ایک کلو ۔
- دودھ پاؤڈر: دو کپ۔
- مکھن : 3 سے 4 چمچ ۔
- چینی : حسبِ ضرورت۔
- ایلچی پاؤڈر : ایک کھانے کا چمچ۔
- بادام پستہ وغیرہ: ایک کپ۔
ترکیب:
- ایک کڑھائی میں دودھ ڈال دیں اور گرم ہونے دیں.
- جب دودھ گرم ہونے لگے تو مکھن ،چینی اور الاچی پاؤڈر شامل کریں۔
- جب دودھ میں اُبال انے لگے تو اس میں ہلاتے ہوئے خُشک دودھ شامل کریں۔ ساتھ ساتھ ہلاتے رہیں تاکہ کوئی گٹھلی نے بنے۔
- جب دودھ خُشک ہو جائے ۔ یعنی اچھے سے گاڑھا ہو جائے ۔ تو آنچ بند کر دیں ۔ برفی تیار ہے بس اب اسے شیپ (shape)۔ دینی ہے۔
- ایک ٹرے پے بٹر پیپر لگائیں۔ پھر بادام پستہ وغیرہ اس پیپر پے رکھیں۔ اس کے بعد برفی کو اس ٹرے میں اچھے سے ڈالیں اور آرام سے پوری ٹرے پے اچھے طرح شیپ دیں۔
- اور دو سے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
- فریج سے نکلیں اور ٹرے پے سے بٹر پیپر نکلیں اور الٹا دیں اور بٹر پیپر اُتار لیں۔
- پھر چھری پے مکھن لگا کر کاٹ لیں۔
- مزے دار برفی تیار ہیں۔
کسی بھی خوشی کے موقع پر بنائیں اور خوشیوں کو دوبالا کر دیں۔ اور ہماری ریسیپیز کو اپنی خوشیوں کا حصّہ بنا لیں۔ یقیناً آپکو یہ ریسیپی بہت ذیادہ پسند آئے گی تو ضرور ٹرائی کریں اور ہمیں فالو اور شیئر کرنے سے ہرگز نہ شرمائیں۔
شکریہ۔
0 Comments