Chicken saegheti rolls recipe

     چکن اسپیگھٹی رولز

Chicken spagheti rolls recipe۔


چکن اسپیگھٹی رولز بنائیں اب گھر پر باہر سے زیادہ لذیذ اور  کرسپی۔ جو نہ صرف گھر پے بنانا آسان ہیں بلکہ   انہیں بنانے کے لیے بہت  کم وقت  چاہیے ۔ تو چلیں شروع کرتے ہیں۔
تیار کردہ:  7 سے 9  رولز
درکار وقت: 40 منٹ

 اجزاء:

  1.  چکن: boneless آدھا کلو۔
  2. میدہ :دو کپ۔
  3. شملہ مرچ : دو عدد۔
  4. کالی مرچ پاؤڈر: دو چمچ 
  5. نمک: حسبِ ذائقہ
  6.  اسپیگھٹی: آدھا پیکٹ۔
  7. انڈے: 3 عدد اُبلے ہوئے۔
  8. لال مرچ : ایک چمچ۔
  9. تکہ کباب مصالحہ: ایک پیکٹ۔
  10. سرکہ: ایک چمچ۔
  11. سویا :سوس دو چمچ۔
  12.  آئل: تلنے کے لئے۔

  •  ترکیب:

  •  سب سے پہلے چکن، اسپیگھٹی ، شملہ مرچ اور  انڈوں کو boil کر  لیں۔

  • میدہ گوندیں:

  • پھر ایک باؤل میں میدہ  ڈالیں ،اس میں تھوڑا سا نمک حسب ذائقہ ، اور دو چمچ آئل  شامل کر کے اچھے سے تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوند لیں۔ اور سائیڈ پے رکھ دیں۔

  • چکن  مرینڈ کریں۔

  •  چکن وغیرہ boil ہونے پر ایک باؤل لیں اس میں چکن کو ریشہ ریشہ کر کے ڈالیں۔پھر اس میں سرکہ، سویا سوس، نمک، تكہ مصالحہ آدھا پیکٹ شامل کر کے اچھے سے میکس کریں اور سائڈ پر رکھ دیں۔

  • اسپیگھٹی بنائیں:

  •  اب ایک کڑاہی میں تھوڑا سا آئل ڈالیں۔ آئل گرم بونے پے اس پیاز شامل کریں۔ پیاز کے ہلکا  براؤن ہونے پر اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کریں اور گولڈن فرائی ہونے دیں ۔ فرائی ہونے پر اس میں ایک چمچ لال مرچ ، ایک چمچ کالی مرچ ،نمک ہلکا سا ، بچا ہوا تکہ مصالحہ شامل کریں اور 1 منٹ تک پکائیں۔  پھر اس میں کٹی  ہوئی شملہ مرچ اور marinade  چکن شامل کریں    اور اچھے سے پکائیں 2 منٹ تک۔ پھر اس میں ایک چمچ سویا ساس ، ایک چمچ سرکہ،  اور اسپیگھٹی شامل کریں اور اچھے سے پکائیں۔  اور  آنچ بند کر دیں۔  اب اس پر اُبلے ہوئے انڈے کاٹ کے دل دیں اور میکس نہ کریں۔ 

  • رولز بنائیں:

  • آٹے کے چھوٹے چھوٹے سے پیڑے بنائیں اور  چھوٹی چھوٹی گول روٹیاں  بیل لیں ۔
  • اب ساری روٹیوں کو square شکل میں کاٹ لیں ۔ 
  • اب ان میں اسٹفنگ ڈالیں اور  سٹفنگ والی سائڈ کو رول کرتے ہوئے دوسرے  سرے پر لیے جا کر  جوڑ دیں۔ دوسرے سرے پر  ہلکا سا پانی لگائیں ۔تا کہ اچھے سے رول بن جائے ، اور آئل میں جا کر کھل نہ جائیں۔
  • تلیں: 
  •  ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اب آرام سے رولز اس میں ڈالیں ۔ آنچ   ہلکی رکھیں تا کے رول جلیں نہ۔ اور گولڈن ہونے پر نکال لیں۔ اسی طرح سارے رولز فرائی کر لیں ۔
  • Chicken spagheti rolls recipe


 بہترین زائقے کے لئے  چاٹ مصالحہ اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔ 
 

 اس ریسیپی کو ایک بار ضرور ٹرائی کریں۔ میں آپکو یقین دلاتی ہوں کے پھر یہ آپکے  پسندیدہ رولز اور سنیک بن جائیں گے۔ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ شکریہ ۔


  


Post a Comment

0 Comments